مائیکروسافٹ
From Wikipedia, the free encyclopedia
مائیکروسوفٹ کارپوریشن (ایم ایس/ MS) ایک امریکی کثیر القومی ٹیکنالوجی کمپنی ہے جس کے صدر دفاتر ریڈمنڈ، واشنگٹن میں واقع ہیں۔ یہ کمپنی کمپیوٹر سوفٹ ویئر، صارفی الیکٹرانکس، ذاتی کمپیوٹر اور متعلقہ خدمات کی تشکیل، تیاری، سپورٹ کی فراہمی اور فروخت کرتی ہے۔ اس کی معروف ترین سافٹ ویئر مصنوعات میں آپریٹنگ سسٹم مائیکروسوفٹ ونڈوز، مائیکروسوفٹ آفس، انٹرنیٹ ایکسپلورر اور مائیکروسوفٹ ایج ویب براؤزر شامل ہیں۔ اس کی نمایاں ہارڈویئر مصنوعات میں ایکس باکس ویڈیو گیم کنسول اور مائیکروسوفٹ سرفیس شامل ہیں۔ 2016ء کے مطابق، آمدنی کے اعتبار سے مائیکروسوفٹ دنیا کی عظیم ترین سوفٹ ویئر کمپنی ہے۔ لفظ ’’مائیکروسوفٹ‘‘ دو الفاظ ’’مائیکرو کمپیوٹر‘‘ اور ’’سافٹ ویئر‘‘ کا مرکب ہے۔ 2018ء میں مجموعی آمدنی کے لحاظ سے ریاست ہائے متحدہ کی عظیم ترین کمپنیوں کی فورچیون 500 درجہ بندی کے مطابق مائیکروسوفٹ 30ویں نمبر پر ہے۔
2012ء سے مائیکروسوفٹ کا لوگو | |
ریڈمنڈ، واشنگٹن میں واقع مائیکروسوفٹ ریڈمنڈ کیمپس کی عمارت 92 | |
قسم | عوامی |
---|---|
تجارت بطور | |
آئی ایس آئی این | US5949181045 |
صنعت |
|
قیام | اپریل 4، 1975؛ 49 سال قبل (1975-04-04)، البیکرکی، نیو میکسیکو، ریاست ہائے متحدہ میں |
بانی | |
صدر دفتر | ون مائیکروسوفٹ وے، ریڈمنڈ، واشنگٹن، ریاست ہائے متحدہ |
علاقہ خدمت | عالمگیر |
کلیدی افراد |
|
مصنوعات | |
خدمات |
|
آمدنی | امریکی ڈالر198.3 billion (2022) |
باکار آمدنی | امریکی ڈالر83.4 billion (2022) |
امریکی ڈالر72.7 billion (2022) | |
کل اثاثے | امریکی ڈالر364.8 billion (2022) |
کل ایکوئٹی | امریکی ڈالر166.5 billion (2022) |
ملازمین کی تعداد | 221,000 (2022) |
ذیلی ادارے | List of Microsoft assets |
ویب سائٹ | microsoft.com |
مائیکروسوفٹ 4 اپریل 1975ء کو بل گیٹس اور پال ایلن نے قائم کی تاکہ آلتیئر 8800 کے لیے بیسک انٹرپریٹر تیار اور فروخت کیے جائیں۔ 1980ء کی دہائی میں ایم ایس ڈوس کی پیش کش کے ساتھ کمپنی نے ذاتی کمپیوٹروں کے آپریٹنگ سسٹم کی مارکیٹ میں ترقی کے زینے چڑھنا شروع کیے، جس کے بعد مائیکروسوفٹ ونڈوز نامی آپریٹنگ سسٹم پیش کیے گئے۔ 1986ء میں کمپنی کی ابتدائی پبلک آفرنگ (IPO) اور بعد ازاں اس کے حصص کی قدر میں بتدریج اضافے نے مائیکروسوفٹ کے عملے میں تین لوگوں کو کھرب پتی اور اندازہً 12,000 لوگوں کو ارب پتی بنایا۔ 1990ء کی دہائی سے، آپریٹنگ سسٹم کی مارکیٹ سے لے کر کئی کارپوریٹ اداروں کی خریداری کے ذریعے اس میں اضافہ ہوتا رہا ہے۔ مائیکروسوفٹ کی سب سے بڑی کاروباری خریداری دسمبر 2016ء میں 26.2 بلین امریکی ڈالر کے بدلے لنکڈن کو خریدنا تھا، جس سے پہلے مئی 2011ء میں 8.5 بلین امریکی ڈالر کے بدلے اسکائپ ٹیکنالوجیز کو خریدا گیا تھا۔
2015ء کے مطابق، آئی بی ایم کے ذاتی کمپیوٹروں سے ہم آہنگ آپریٹنگ سسٹم بنانے والی مارکیٹ میں اور آفس سافٹ ویئر کی مارکیت میں مائیکروسوفٹ کا پلڑا بھاری تھا، باوجود اس کے کہ آپریٹنگ سسٹم کی مارکیٹ کا بڑا حصہ اینڈرائیڈ آنے کے بعد مائیکروسوفٹ کے ہاتھوں سے نکل گیا۔ کمپنی ڈیسک ٹاپ اور سرور کے لیے دیگر صارفی اور ادارہ جاتی سافٹ ویئر کی بڑی تعداد بھی تیار کرتی ہے، جن میں ویب سرچ (بذریعہ بنگ)، ڈیجیٹل سروسز مارکیٹ (بذریعہ ایم ایس این)، مرکب حقیقت یا مکسڈ رئیلٹی (ہولولینس)، کلاؤڈ کمپیوٹنگ (ایژر) اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ (ویژیول اسٹوڈیو) شامل ہیں۔