قطب الدین ایبک
دہلی سلطنت کا پہلا مسلم حکمران جس نے 20 جون 1206ء سے 4 نومبر 1210ء تک حکومت کی۔ / From Wikipedia, the free encyclopedia
قطب الدین ایبک (پیدائش: 1150ء– وفات: نومبر 1210ء) برصغیر کا پہلا مسلمان بادشاہ جس نے دہلی میں اسلامی حکومت کی بنیاد رکھی، جو دہلی سلطنت کے نام سے مشہور ہوئی۔ قطب الدین ایبک، غوری شہنشاہ محمد غوری کا ایک ترک جرنیل تھا۔ وہ شمالی ہندوستان میں غوری علاقوں کا انچارج تھا اور 1206ء میں محمد غوری کے قتل کے بعد، اس نے دہلی سلطنت (1206–1526) قائم کی اور مملوک خاندان کا آغاز کیا، جس 1290ء تک سلطنت پر حکمرانی کی۔ ترکستان سے تعلق رکھنے والے ایبک کو بچپن میں غلامی میں فروخت کر دیا گیا تھا۔ انھیں فارس کے نیشاپور میں ایک قاضی نے خریدا تھا، جہاں انھوں نے تیر اندازی اور گھڑ سواری کے علاوہ دیگر مہارتیں سیکھی تھیں۔ بعد ازاں انھیں غزنی میں محمد غوری کے حوالے کر دیا گیا، جہاں وہ شاہی اصطبل کے افسر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ خوارزمیان غوری جنگوں کے دوران، اسے سلطان شاہ کے اسکاؤٹس نے پکڑ لیا۔ غوریوں کی فتح کے بعد، انھیں رہا کر دیا گیا اور محمد غوری نے ان کی بہت حمایت کی۔ 1192ء میں دوسری جنگ تارائن میں غوریوں کی فتح کے بعد، محمد غوری نے ایبک کو اپنے ہندوستانی علاقوں کا انچارج بنا دیا۔ ایبک نے چاہمانہ، غداوالا، چولوکیا، چندیلا اور دیگر ریاستوں میں متعدد مقامات کو فتح اور چھاپہ مار کر شمالی ہندوستان میں غوری طاقت کو وسعت دی۔
قطب الدین ایبک | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | سنہ 1150ء وسط ایشیا | ||||||
وفات | 4 نومبر 1210ء (59–60 سال) لاہور | ||||||
وجہ وفات | گھوڑے سے گر کر | ||||||
مدفن | مقبرہ سلطان قطب الدین ایبک | ||||||
طرز وفات | حادثاتی موت | ||||||
اولاد | قطب بیگم ، آرام شاہ | ||||||
خاندان | خاندان غلاماں | ||||||
مناصب | |||||||
سلطان سلطنت دہلی | |||||||
برسر عہدہ 25 جون 1206 – 4 نومبر 1210 | |||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان ، سلطان سلطنت دہلی | ||||||
درستی - ترمیم |
مارچ 1206ء میں محمد غوری کے قتل کے بعد، ایبک نے شمال مغربی ہندوستان میں غوری علاقوں پر کنٹرول کے لیے ایک اور سابق غلام جنرل تاج الدین یلدیز کے ساتھ لڑائی لڑی۔ اس مہم کے دوران، انھوں نے غزنی تک پیش قدمی کی، حالانکہ بعد میں وہ پیچھے ہٹ گئے اور لاہور میں اپنا دار الحکومت قائم کیا۔ انھوں نے برائے نام محمد غوری کے جانشین غیاث الدین محمود کی بالادستی کو تسلیم کیا، جنھوں نے انھیں سرکاری طور پر ہندوستان کا حکمران تسلیم کیا۔ ایبک کے بعد ارم شاہ اور پھر اس کے سابق غلام اور داماد التتمش نے ہندوستان کے ڈھیلے قبضے والے غوری علاقوں کو طاقتور دہلی سلطنت میں تبدیل کر دیا۔ ایبک کو دہلی میں قطب مینار کے لیے جانا جاتا ہے۔