ہری ونش رائے بچن
ساہتیہ اکادمی اعزاز یافتہ مصنف / From Wikipedia, the free encyclopedia
ہری ونش رائے بچن ہندی کے ممتاز شاعر اور بالی وڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن کے والد تھے۔ اترپردیش میں الہ آباد کے قریب پرتاب نگر میں میں پیدا ہوئے۔ اعلیٰ تعلیم الہ آباد یونیورسٹی اور بنارس ہندو یونیورسٹی سے حاصل کی۔ بچّن جی سنہ 1940ء میں کیمبرج یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والے پہلے ہندوستانی تھے۔
اجمالی معلومات ہری ونش رائے بچن, (ہندی میں: हरिवंश राय बच्चन) ...
ہری ونش رائے بچن | |
---|---|
(ہندی میں: हरिवंश राय बच्चन) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 27 نومبر 1907ء [1][2][3] پرتاپ گڑھ، اتر پردیش ، الہ آباد |
وفات | 18 جنوری 2003ء (96 سال)[1][2][3] نئی دہلی ، ممبئی |
شہریت | برطانوی ہند (–14 اگست 1947) بھارت (26 جنوری 1950–) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
زوجہ | تیجی بچن (1941–18 جنوری 2003) |
اولاد | امتابھ بچن ، اجیتابھ بچن |
عملی زندگی | |
مادر علمی | سینٹ کیتھرین |
پیشہ | شاعر ، مصنف ، سیاست دان ، نثر نگار [4] |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی [5] |
شعبۂ عمل | شاعری [4]، نثر [4] |
کارہائے نمایاں | دو چٹانیں |
اعزازات | |
دستخط | |
IMDB پر صفحات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
بند کریں
ایک زمانے میں جب اردو کے ممتاز شاعر فراق الہ آباد یونیورسٹی کے انگریزی کے شعبے کے سربراہ تھے، بچّن جی اسی شعبے میں انگریزی ادب کے پروفیسر رہے۔ انھوں نے شیکسپیئر کے المیہ ڈراموں کا ہندی میں ترجمہ کیا تھا۔ ہندی شاعری میں ان کی طویل نظم ’مدھوشالہ‘ بہت مقبول ہے۔
سنہ 1967ء میں میں ہری ونش بچّن کو ہندی زبان کی ترویج و ترقی کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں بھارتی پارلیمان کے ایوانِ بالا کے لیے نامزد کیا گیا۔