گریمی ایوارڈ برائے بہترین نئے فنکار
From Wikipedia, the free encyclopedia
گریمی ایوارڈ برائے بہترین نئے فنکار 1959 سے دیا جارہا ہے۔[1] سال ہہ سال یہ ایوارڈ پچھلے سال کے شائع گانوں کے لیے دیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ 1967 میں نہیں دیا گیا تھا۔ اس ایوارڈ کے لیے سرکاری رہنما گائیڈ لائنز حسب ذیل ہیں: "کسی نئے فنکار کے لیے جو اہلیت کے سال کے دوران اپنی پہلی ریکارڈنگ ریلیز کرتا ہے، جو اس فنکار کی عوامی شناخت کو قائم کرتی ہے۔" نوٹ کریں کہ ضروری نہیں کہ یہ کسی فنکار کی طرف سے جاری کردہ پہلا البم ہو۔ مثال کے طور پر، شیلبی لین نے 2001 میں 13 سالوں میں چھ البمز ریلیز کرنے کے بعد یہ ایوارڈ جیتا تھا۔[2]
Olivia Rodrigo is the latest winner. | |
ملک | United States |
---|---|
میزبان | National Academy of Recording Arts and Sciences |
ویب سائٹ | grammy |
اس ایوارڈ کو کچھ یوں بھی جانا جاتا ہے کہ یہ یہ ان فنکاروں کو دیا جاتا ہے جن کی موسیقی کی صنعت کی کامیابی مختصر مدت کے لیے ہوتی ہے۔ کبھی کبھار مختلف اخلاص کے ساتھ اس بات پر بھی زور دیا جاتا ہے کہ یہ ایوارڈ ایک لعنت لاتا ہے۔[3] اس نقطہ نظر کا اظہار "سٹارلینڈ ووکل بینڈ" کے سابق رکن ٹیفی ڈینوف نے 2002 میں وی ایچ 1 (VH1) کے 100 عظیم ترین ون ہٹ ونڈرز کے انٹرویو میں کیا تھا؛ (مفہوم) "ہمیں پانچ میں سے دو گریمی ملے — ایک بہترین نئے آرٹسٹ کا بھی تھا۔ جو بنیادی طور پر موت کا بوسہ (مطلب؛ کریئر کا اختتام) تھا اور میں ہر اس شخص کے لیے معذرت (افسوس) محسوس کرتا ہوں، جس نے اسے حاصل کیا ہے۔"
1990 میں یہ زمرہ اس وقت واپس لے لیا گیا تھا جب یہ انکشاف ہوا کہ جیتنے والی ملی وینیلی کی البم گرل یو نو ایٹس ٹرو میں اپنی آواز شامل نہیں۔[4] پھر اس سال یہ ایوارڈ کسی اور فنکار کو نہیں دیا گیا۔