کتا
ایک پالتو اور جنگلی جانور / From Wikipedia, the free encyclopedia
کتا بھیڑیئے کی نسل سے تعلق رکھنے والا پالتو جانور ہے۔ پالتو کتا انسان کا سب سے قدیم ساتھی ہے۔ کتا اس کی نسل کے نر کو کہتے ہیں جبکہ مادہ کو کتیا کہا جاتا ہے۔
اجمالی معلومات صورت حال, جماعت بندی ...
Domestic dog دور: 0.033–0 ما وسط حیاتی دور – Recent | |
---|---|
Nine different کتوں کی نسلیں. | |
صورت حال | |
! colspan = 2 | حیثیت تحفظ | |
Domesticated | |
جماعت بندی | |
مملکت: | جانور |
جماعت: | ممالیہia |
طبقہ: | گوشت خور جانور |
خاندان: | Canidae |
جنس: | Canis |
نوع: | C. lupus |
ذیلی نوع: | C. l. familiaris |
سائنسی نام | |
Canis lupus familiaris | |
Trinomial name | |
Canis lupus familiaris[1] | |
| |
درستی - ترمیم |
بند کریں
کتا پالتو بننے کے فوراً بعد ہی دنیا بھر کی ثقافتوں کا اہم جز بن گیا ہے۔ ابتدائی تہذیبوں میں اسے انتہائی اہم مقام حاصل تھا۔ بیرنگ سٹریٹ کے راستے نقل مکانی کتوں کے بغیر ممکن نہیں مانی جاتی۔ اس کے علاوہ کتے انسانوں کے لیے بے شمار خدمات سر انجام دیتے ہیں جن میں شکار، گلہ بانی، حفاظت، پولیس اور فوج کی معاونت، بطور ساتھی اور حال ہی میں معذور افراد کے لیے خصوصی معاون وغیرہ شامل ہیں۔ انہی فوائد کی بدولت اسے انسان کا سب سے بہترین دوست گردانا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں چالیس کروڑ سے زیادہ کتے موجود ہیں۔