نیکوسیا
قبرص کا شہر اور دار الحکومت / From Wikipedia, the free encyclopedia
نیکوسیا یا نِکوسیا (انگریزی: Nicosia؛ تلفظ: /ˌnɪkəˈsiːə/ NIK-ə-SEE-ə؛ یونانی: Λευκωσία، نقحر: لیفکوسیا [lefkoˈsi.a]؛ ترکی زبان: Lefkoşa، تلفظ: [lefˈkoʃa] لیفکوشا) قبرص کا سب سے بڑا شہر اور میساوریا میدانی علاقہ کے تقریباً وسط میں دریائے پیدیوس کے کنارے پر واقع حکومت قبرص کا دار الحکومت ہے۔ یہ یورپی یونین کی رکن ریاستوں میں انتہائی جنوب مشرقی دار الحکومت ہے۔ یہ شہر 4،500 برسوں سے مسلسل آباد ہے اور دسویں صدی سے قبرص کا دار الحکومت چلا آرہا ہے۔ قبرص بحران 1955–64ء کے بعد سے ترک قبرصی اور یونانی قبرصی شہر کی تقسیم کے بعد شہر کے شمالی اور جنوبی الگ الگ حصوں میں آباد ہیں۔ 1974ء میں ترکی کے قبرص کے حملے کے بعد شہر کے درمیان میں ایک عسکری خط اخضر قائم ہے جو اقوام متحدہ کے زیر نگرانی ہے۔ اس تقسیم کے بعد نیکوسیا کا جنوبی حصہ جمہوریہ قبرص کا دار الحکومت اور شمالی قبرص ترک جمہوریہ شمالی قبرص کا دار الحکومت ہے۔
Λευκωσία (یونانی) Lefkoşa (ترکی) | |
---|---|
شہر | |
اوپری بائیں سے: نکوسیا شہر کی اسکائی لائن، لیڈرا سٹریٹ رات کے وقت، نیکوسیا کے گھروں کے صحن، نکوسیا کی وینسی دیواریں، پرانے شہر میں ایک نیکوسین دروازہ، بیوک خان، قدیم شہر، وینسی مکانات، نکوسیا کرسمس میلہ، میکاریوس ایونیو رات میں | |
متناسقات: 35°10′N 033°22′E | |
دعوی |
|
زیر انتظام | |
| |
ضلع | ضلع نیکوسیا |
حکومت | |
• جنوبی نکوسیا بلدیہ کا میئر | کونستنتینوس یورکادجیس (آزاد) |
• شمالی نکوسیا بلدیہ کا میئر | محمد حرمانجی (ٹی ڈی پی) |
بلندی | 220 میل (720 فٹ) |
آبادی (2011)[1][2] | |
• شہر |
|
• میٹرو |
|
جنوبی میٹرو میں نیکوسیا کے بلدیاتی اداروں میں آئیوس دومیتیوس، انگومی، ستوولوس، اگلاندجیا، لاکاٹامیا، انتھوپولس، لاتسیا اور گیری، قبرص شامل ہیں جبکہ شمال میں شمالی نیکوسیا، گونیئلی، گیرولاکوس اور کانلی شامل ہیں۔ | |
نام آبادی | نیکوسین |
منطقۂ وقت | مشرقی یورپی وقت (UTC+2) |
• گرما (گرمائی وقت) | مشرقی یورپی گرما وقت (UTC+3) |
ڈاک رمز | 1010–1107 |
ٹیلی فون کوڈ | +357 22 |
آیزو 3166 رمز | CY-01 |
ویب سائٹ | بلدیہ نیکوسیا |
قانون سازی اور انتظامی افعال کے علاوہ نیکوسیا نے خود کو جزیرے کے اقتصادی دار الحکومت اور اہم بین الاقوامی کاروباری مرکز کے طور پر بھی منوایا ہے۔[3] 2018ء میں نیکوسیا دنیا کے تقابل میں قوت خرید میں بتیسواں امیر ترین شہر تھا۔ [4] دیوار برلن کے خاتمے کے بعد نیکوسیا دنیا کا واحد منقسم دار الحکومت ہے۔ [5]