قلعہ لاہور
شاھی قلعہ لاہور، پنجاب، پاکستان / From Wikipedia, the free encyclopedia
صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔31°35′25″N 74°18′35″E
اجمالی معلومات UNESCO World Heritage Site, اہلیت ...
UNESCO World Heritage Site | |
---|---|
اہلیت | ثقافتی: i, ii, iii |
حوالہ | 171 |
کندہ کاری | 1981 (پانچواں دور) |
خطرے کی زد میں | 2000–تا حال |
بند کریں
قلعہ لاہور، جسے مقامی طور پر شاہی قلعہ بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کے صوبہء پنجاب کے شہر لاہور میں واقع ہے۔ یہ قلعہ شہر کے شمال مغربی کونے پر واقع ہے۔ گو کہ اس قلعہ کی تاریخ زمانہء قدیم سے جا ملتی ہے لیکن اس کی ازسرِ تعمیر مغل بادشاہ اکبر اعظم (1605ء-1556ء) نے کروائی جبکہ اکبر کے بعد آنے والی نسلیں بھی تزئین و آرائش کرتی رہیں۔ لہذٰا یہ قلعہ مغلیہ فنِ تعمیر و روایت کا ایک نہایت ہی شاندار نمونہ نظر آتاہے۔[1] قلعے کے اندر واقع چند مشہور مقامات میں شیش محل، عالمگیری دروازہ، نولکھا محل اور موتی مسجد شامل ہیں۔ 1981ء میں یونیسکو نے اس قلعے کو شالامار باغ کے ساتھ عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا تھا۔