قلعہ روہتاس
شیر شاہ سوری کا تعمیر کردہ تاریخی قلعہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
شیر شاہ سوری کا تعمیر کردہ قلعہ روہتاس 948ھ میں مکمل ہوا، جو پوٹھوہار(ممکنا) اور کوہستان نمک کی سرزمین کے وسط میں تعمیر کیا گیا۔ اس کے ایک طرف نالہ کس، دوسری طرف نالہ گھان اور تیسری طرف گہری کھائیاں اور گھنے جنگل ہیں۔ شیر شاہ سوری نے یہ قلعہ گکھڑوں کی سرکوبی کے لیے تعمیر کرایا تھا۔ دراصل گکھڑ مغلوں کو کمک اور بروقت امداد دیتے تھے، جو شیر شاہ سوری کو کسی طور گوارا نہیں تھا۔ جب یہ قلعہ کسی حد تک مکمل ہو گیا تو شیر شاہ سوری نے کہا کہ آج میں نے گکھڑوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے۔ اس قلعے کے عین سامنے شیر شاہ سوری کی بنائی ہوئی جرنیلی سڑک گزرتی تھی، جو اب یہاں سے پانچ کلومیٹر دور جا چکی ہے۔ (جو وقت کے ساتھ ساتھ یہاں سے پانچ کلومیٹر دور ہٹ چکی ہے)
اجمالی معلومات قلعہ روہتاس, انتظامی تقسیم ...
قلعہ روہتاس | |
---|---|
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [1] |
تقسیم اعلیٰ | تحصیل دینہ |
متناسقات | صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔32°57′55″N 73°34′35″E [2] |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 1166822 |
درستی - ترمیم |
بند کریں
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |