عرفان خان
بھارتی فلمی اداکار / From Wikipedia, the free encyclopedia
عرفان خان (اصل نام صاحب زادہ عرفان علی خان) بالی ووڈ ورسٹائل اداکار تھے۔ کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا۔ نواب ہونے کے باوجود عرفان بہت کم نوابی لباس پہنے ہوئے نظر آئے۔ ان کے اندر نوابوں والا غرور بھی نہیں تھا۔ البتہ ان کی شخصیت میں ایک تمکنت اور وقار تھا جو سامنے والے کو ان کے اسپیشل ہونے کا احساس دلاتا تھا۔ وہ نہیں چاہتے تھے کہ لوگ انھیں ان کے پس منظر کی وجہ سے پہچانیں۔ اسی لیے انھوں نے اپنے نام کے ساتھ صاحب زادہ کا خاندانی لقب ہٹا دیا تھا۔ عرفان ”دا واریئر“، ”مقبول“، ”حاصل“، ”دا نیم سیک“، ”اے مائٹی ہرٹ“، ”سلم ڈاگ ملینیئر“، ”بلو“، ”نیو یارک“ اور ”نیو یارک: آئی لو یو“ جیسی فلموں میں کام کیا، مختلف کمرشلوں میں بھی عرفان خان نے اپنا جادو جگایا، فلم فیئر ایوارڈز اور ایک اسکرین ایکٹرگلڈ ایوارڈ بھی حاصل کیا۔
اجمالی معلومات عرفان خان, (ہندی میں: इरफ़ान ख़ान) ...
عرفان خان | |
---|---|
(ہندی میں: इरफ़ान ख़ान) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 7 جنوری 1967ء ٹونک، بھارت [1] |
وفات | 29 اپریل 2020ء (53 سال)[2][3][4] ممبئی [5] |
وجہ وفات | نیرواینڈروکرائن ٹیومر [6] |
طرز وفات | طبعی موت [6] |
شہریت | بھارت |
زوجہ | سوتاپا دیویندر سکدر (شادی. 1995; وفات. 2020) |
اولاد | 2 |
والد | یاسین علی خان[7] |
والدہ | سعیدہ بیگم[8] |
عملی زندگی | |
مادر علمی | قومی ڈراما اسکول |
پیشہ | منچ اداکار ، فلم اداکار ، ٹیلی ویژن اداکار ، اداکار [9] |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، انگریزی [10][11] |
شعبۂ عمل | اداکاری [12] |
کارہائے نمایاں | ہندی میڈیم [13]، کاروان [14]، بلیک میل [15]، پان سنگھ تومر ، مداری [16]، دی لنچ باکس ، لائف آف پائی ، سلم ڈاگ ملینئر ، پیکو |
اعزازات | |
ایشیائی فلم اعزازا برائے بہترین اداکار (برائے:دی لنچ باکس ) (2014)[17] سی این این نیوز 18 انڈین آف دی ائیر (2012) فنون میں پدم شری (2011) قومی فلم اعزاز برائے بہترین اداکار (برائے:پان سنگھ تومر ) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکار (برائے:لائف ان آ ۔ ۔ ۔ میٹرو ) فلم فئیر اعزاز برائے بہترین منفی اداکاری (برائے:حاصل ) فلم فئیر تنقیدی اعزاز برائے بہترین اداکار (برائے:پان سنگھ تومر ) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار (برائے:ہندی میڈیم ) | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
بند کریں