جیام روی
From Wikipedia, the free encyclopedia
روی موہن (پیدائش: 10 January، 1980ء)، جو زیادہ تر اپنے اسٹیج نام جیام روی سے جانے جاتے ہیں، ایک بھارتی تمل اداکار ہیں جو تمل سنیما میں اپنے کام کے لیے جانے جاتے ہیں۔ آپ فلم ایڈیٹر موہن کے بیٹے ہیں۔ روی نے اپنے فنی سفر کا آغاز رومانوی ڈراما فلم جیام (2003ء) سے کیا۔ اس فلم کو ان کے بڑے بھائی موہن راجا نے ہدایت دی اور ان کے والد کی طرف سے پروڈیوس کی گئی۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد روی نے اس فلم کے عنوان کو اپنا اسٹیج نام چن لیا۔ اس فلم کے بعد روی نے اپنے بھائی کی ہدایت میں بننے والی ایم کمارن ایس/او مہالکشمی (2004ء)، اوناکم اناکم (2006ء)، سنتوش سبھرامنیم (2008ء)، تھلالنگڈی (2010ء) اور تھنی اروون (2015ء) جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔
اجمالی معلومات جیام روی, معلومات شخصیت ...
جیام روی | |
---|---|
روی، 2015ء میں | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | روی موہن |
پیدائش | (1980-01-10) 10 جنوری 1980 (عمر 44 برس)[1] مدورائی، تمل ناڈو، بھارت |
شہریت | بھارت |
زوجہ | آرتی (ش۔ 2009) |
اولاد | 2 |
والدین | موہن اور ورلکشمی موہن |
عملی زندگی | |
مادر علمی | لویولا کالج، چینائی |
پیشہ | اداکار |
پیشہ ورانہ زبان | تمل |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
بند کریں