ایپی فینی
From Wikipedia, the free encyclopedia
عید ظہور خداوند، عید ظہور مسیح اور عید ظہور[1] ایک تہوار جو مسیحی لوگ یسوع مسیح کے خدا کے اوتار میں دنیا پر نزول کی خوشی میں مناتے ہیں۔ مغربی مسیحیت میں یہ تہوار خصوصاً بالک مسیح سے مجوسیوں کے ملنے آنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس دن مغربی مسیحی یہود و غیر یہود کی طرف یسوع کا انسانی شکل میں خدا بنا کر بھیجے جانے کا جشن مناتے ہیں۔ کچھ مغربی مسیحی فرقوں میں عید ظہور خداوند کا پہلا روز عشرۂ عید ظہور خداوند کا آغاز ہوتا ہے۔[2] مشرقی مسیحیت میں یہ تہوار صرف دریائے یردن میں مسیح کو بپتسمہ دیے جانے اور دریا کی دونوں جانب ابن اللہ کی شکل میں خدا کے ظہور کی یاد میں منایا جاتا ہے۔[3] مغربی کنارے میں قصر الیہود اور مشرقی کنارے پر واقع یردن کے المغطس، کو یسوع کے بپتسمہ اور یوحنا اصطباغی کی وزارت کا حقیقی مقام سمجھا جاتا ہے۔
اجمالی معلومات ایپی فینی عید ظہور خداوند, عرفیت ...
ایپی فینی عید ظہور خداوند | |
---|---|
مجوسیوں کی تعظیم مصور ایڈورڈ برن جونز (1904ء) | |
عرفیت | مسیح کا بپتسمہ، یوم شاہان ثلاثہ، ظہور |
منانے والے | مسیحی برادری |
قسم | چرچ سروس، جاڑے کی تیراکی، دروازے پر چاک لگانا، گھریلو برکتیں، اسٹار سنگنگ |
اہمیت |
|
تاریخ |
|
تکرار | سالانہ |
منسلک | عشرۂ عید ظہور خداوند، عشرۂ کرسمس، کرسمس، خداوند کا بپتسمہ، ولادت مسیح |
بند کریں