اینتھونی اعظم
مصری راہب، بابائے مسیحی رہبانیت / From Wikipedia, the free encyclopedia
سینٹ اینتُھنی اعظم(انگریزی: St. Anthony The Great) ،رہبانیت کا بانی، جو 251 ء میں پیدا ہوا اور 356 ء میں دنیا سے رخصت ہوا۔تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ مسیحیوں میں رہبانیت کا آغاز مصر سے ہوا۔ اسے پہلا مسیحی راہب قرار دیا جاتا ہے ۔ اس نے فَیُّوم کے علاقے میں پَسپیر (انگریزی: Pispir) (جو اب دیرالمیمون کے نام سے معروف ہے) کے مقام پر، پہلی خانقاہ قائم کی۔ اس کے بعد دوسری خانقاہ اس نے بحر احمر کے ساحل پر قائم کی جسے اب دیر مارُانْطُونیوس (Der Mar Antonios) کہا جاتا ہے ۔ عیسائیوں میں رہبانیت کے بنیادی قواعد اس کی تحریروں اور ہدایات سے ماخوذ ہیں ۔ اس آغاز کے بعد یہ سلسلہ مصر میں سیلاب کی طرح پھیل گیا اور جگہ جگہ راہبوں اور راہبات کے لیے خانقاہی قائم ہو گئیں جن میں سے بعض میں تین تین ہزار راہب بیک وقت رہتے تھے ۔[4][5]
اجمالی معلومات سینٹ انتھونی کبیر, بابائے رہبانیت تمام راہبوں کا باپ ...
سینٹ انتھونی کبیر | |
---|---|
1664میں فرانسسکو کی بنائی ہوئی تصویر | |
بابائے رہبانیت تمام راہبوں کا باپ | |
پیدائش | 12 جنوری 251 (قیاس) ہراکلیو پولس، مصر |
وفات | 17 جنوری 356(356-10-17) (عمر 105 سال) کوہِ قلزم, مصر |
قداست | قبل از تنظیم |
مزار | دیر مارُانْطُونیوس، مصر |
تہوار | 17 جنوری (کیتھولک کلیسا،مشرقی راسخ الاعتقاد کلیسا) 22 توبی (قبطی تقویم) |
منسوب خصوصیات | گھنٹی؛ سور؛ کتاب؛تاؤ صلیب[1][2] |
سرپرستی | جانور، جِلدی امراض، کسان، قصاب، گورکن[3] |
بند کریں