امیتابھ بچن
بھارتی فلمی اداکار / From Wikipedia, the free encyclopedia
امیتابھ بچن کا پیدائشی نام انقلاب شری واستو ہے اور آپ11 اکتوبر، 1942ء کو ﺑﮭﺎﺭﺕ ﮐﯽ ریاست اتر پردیش ﻣﯿﮟ پیدا ہونے والے بھارتی اداکار ہیں۔ انھیں ابتدائی مقبولیت 1970ء میں ملی اور آج ان کا شمار بھارتی فلمی صنعت کی تاریخ کی معروف ترین ہستیوں میں ہوتا ہے۔
امیتابھ بچن | |
---|---|
(ہندی میں: अमिताभ बच्चन) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 11 اکتوبر 1942ء (82 سال)[1][2][3] الہ آباد [4] |
رہائش | ممبئی |
شہریت | بھارت (1947–) برطانوی ہند (–1947) |
قد | |
عارضہ | کووڈ-19 (جولائی 2020–)[5][6] |
زوجہ | جیا بچن (3 جون 1979–)[7] |
اولاد | ابھیشیک بچن ، شاویتا بچن نندا |
تعداد اولاد | |
والد | ہری ونش بچن |
والدہ | تیجی بچن |
بہن/بھائی | |
مناصب | |
رکن لوک سبھا | |
رکن مدت 1984 – 1987 | |
حلقہ انتخاب | الہ آباد لوک سبھا حلقہ |
عملی زندگی | |
مادر علمی | کروڑی مل کالج [9] |
تعلیمی اسناد | بی ایس سی |
پیشہ | فلم اداکار [10]، فلم ساز [11]، گلو کار ، ٹیلی ویژن اداکار ، اداکار [12] |
مادری زبان | ہندی |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی [13]، انگریزی |
کل دولت | |
اعزازات | |
دادا صاحب پھالکے ایوارڈ (2019) پدم وبھوشن (2015)[14] سی این این نیوز 18 انڈین آف دی ائیر (2011) پدم بھوشن (2001)[15] فلم فیئر حاصل زیست اعزاز (1991) قومی فلم اعزاز برائے بہترین اداکار (برائے:Agneepath ) (1990) فنون میں پدم شری (1984)[15] | |
دستخط | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات[16] | |
درستی - ترمیم |
اپنے اداکاری کے سفر کے دوران میں انھوں نے کئی بڑے ایوارڈ حاصل کیے جن میں تین نیشنل فلم ایوارڈ اور بارہ فلم فیئر ایوارڈ شامل ہیں۔ ان کے پاس سب سے زیادہ دفع بہترین اداکار نامزد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اداکاری کے علاوہ بچن نے گلوکاری، پیش کار اور میزبانی بھی کرتے رہے ہیں۔ 1984ء سے 1987ء تک وہ بھارتی پارلیمان کے رکن منتخب ہوئے۔
امیتابھ بچن کی شادی اداکارہ جیا بہادری سے ہوئی۔ ان کے دو بچے ہیں شوئیتا نندا اور ابھیشیک بچن۔ ابھیشیک بھی فلم اداکار ہیں اور بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں۔ ﺳﻮ ﺳﮯ ﺯﺍﺋﺪ ﻓﻠﻤﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺩﺍﮐﺎﺭﯼ ﮐﮯ ﺟﻠﻮﮮ ﺩﮐﮭﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﻣﯿﺘﺎبھ ﺁﺝ ﺑﮭﯽ ﻣﺪﺍﺣﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﻟﻮﮞ ﭘﺮ ﺭﺍﺝ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ۔ ۔ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻓﻠﻤﯽ ﮐﯿﺮﯾﺌﺮ ﮐﺎ ﺁﻏﺎﺯ 1969ء ﻣﯿﮟ ﻓﻠﻢ ﺳﺎﺕ ﮨﻨﺪﻭﺳﺘﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ، ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮩﯿں ﭘﮩﻠﮯ ﻧﯿﺸﻨﻞ ﺍﯾﻮﺍﺭﮈ ﺳﮯ ﻧﻮﺍﺯﺍ ﮔﯿﺎ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﺌﯽ ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﻓﻠﻤوں میں ﺍﭘﻨﯽ ﺍﺩﺍﮐﺎﺭﯼ ﮐﮯ ﺟﻮﮨﺮ ﺩﮐﮭﺎ ﮐﺮ ﻣﺪﺍﺣﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﻝ ﺟﯿﺖ ﻟﺌﮯ۔ ﺍﻣﯿﺘﺎبھ ﺑﭽﻦ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ 40 ﺳﺎﻟﮧ ﻓﻠﻤﯽ ﮐﯿﺮﯾﺌﺮ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ 12 ﻓﻠﻢ ﻓﯿﺌﺮ ﺍﯾﻮﺍﺭﮈﺯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺌﮯ۔ ﺑﮭﺎﺭﺗﯽ ﻓﻠﻢ انڈﺳﭩﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﺍب تک ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﺍﺩﺍﮐﺎﺭ ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﯾﻮﺍﺭﮈﺯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻋﺰﺍﺯ ﺍﺱ ﺳﭙﺮ ﺍﺳﭩﺎﺭ ﮐﻮ ﮨﯽ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﮐﺌﯽ ﻧﯿﺸﻨﻞ ،ﻣﻌﺎﻭﻥ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﮕﺮ ﺍﯾﻮﺍﺭﮈﺯ ﺑﮭﯽ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺌﮯ۔ ﺍﻣﯿﺘﺎبھ ﺑﭽﻦ ﻧﮯ ﺍﺩﺍﮐﺎﺭﯼ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﭘﺮﻭﮈﯾﻮﺳﺮ، ﭨﯽ ﻭﯼ ﮐﻤﭙﯿﺌﺮ، ﭘﻠﮯ ﺑﯿﮏ ﺳﻨﮕﺮ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮉﯾﻦ ﭘﺎﺭﻟﯿﻤﻨﭧ ﮐﮯ ﺭﮐﻦ ﺑﮭﯽ ﺭﮨﮯ۔ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﻓﻠﻤﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﻌﻠﮯ، ﺷﮩﻨﺸﺎﮦ، ﻻﻭﺍﺭﺙ، ﮐﻮﻟﯽ، ﺍﮔﻨﯽ پتھ، ﺧﺪﺍ ﮔﻮﺍﮦ، ﮨﻢ، ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ، ﮐﺒﮭﯽ ﺧﻮﺷﯽ ﮐﺒﮭﯽ ﻏﻢ، ﻣﺤﺒﺘﯿﮟ، سرﮐﺎﺭ ﺭﺍﺝ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﯿﮟ۔