اسکول یونیفارم
From Wikipedia, the free encyclopedia
اسکول یونیفارم یا وردی (انگریزی: School uniform) ایک ہی جیسا روز پہنا چانے والا یونیفارم یا لباس ہے جسے کوئی اسکول یا کوئی اور تعلیمی ادارہ ناگزیر بنا دے۔ یہ کئی ملکوں میں ابتدائی اور ثانوی اسکولوں میں بہت عام ہیں۔
حالانکہ اس اصطلاح کو ضابطہ لباس کے ساتھ متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، تاہم ان دونوں میں فرق ہے: ناتھن جوزف جیسے اسکالروں کے مطابق کسی بھی لباس کو یونیفارم اس وقت کہا جا سکتا ہے جب وہ "(الف) گروہ کی پہچان بن جاتا ہے، (ب) کسی ادارے کی قانونی حیثیت کو بیان کرتا ہے جس سے کہ اس شخص کا وابستہ نسبتًا موقف ہے اور (ج) اس سے انفرادیت کو کم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔" [1]